Official Website

پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کی قیادت معین علی کو ملنے کا امکان

20

17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر معین علی کو ملنے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے موجودہ کپتان جوس بٹلر فٹنس مسائل کا شکار ہیں جب کہ دورہ پاکستان کے لیے انگلش اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان میں جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کو آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ  ٹخنے کی انجری کا شکار لیام لونگ اسٹون کی بھی شرکت مشکوک ہے۔

اس کے علاوہ فل سالٹ، ول اسمیڈز، ول جیکس اور ایلکس ہیلز ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مارک ووڈ اور کرس واکس کو بھی دورہ پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔