Official Website

عالمی اداروں نے بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے رابطہ کیا ہے،وزیرخزانہ

27

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے ایک سے زائد عالمی اداروں نے رابطہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ایک سے زائد بین الاقوامی اداروں نے بھارت سے زمینی راستے کے ذریعے غذائی اشیا لانے کے لئے اجازت طلب کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لے کر، اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد امپورٹس کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔