Official Website

انڈیا سے تجارت اور دوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے: شیخ رشید

19

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے، حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے، وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد کو پارکر گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشتِ بدنداں کردیا ہے، سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا، سیلابی تباہی پربھی کمپنی کی مشہوری کامقابلہ جاری ہے، 25 کلومیٹر کی بھکاری حکومت تخمینہ لگا سکی نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دیئے جائیں گے۔