Official Website

سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی: پرویز الٰہی

17

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی شہید کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، شہید نے اپنی زندگی آزادی کشمیر کے لئے وقف کر رکھی تھی۔

بابائےحریت سید علی گیلانی شہید کے پہلے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و ستم کے سامنے حریت رہنما سید علی گیلانی چٹان کی طرح ڈٹے رہے ہیں، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے،

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے آزادی کشمیر کی تحریک کو نئی جلا بخشی، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی عظیم خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سید علی گیلانی شہید کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔