Official Website

کترینہ نے بلآخر اپنی شادی خفیہ رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

20

اداکارہ کترینہ کیف نے بلآخر وکی کوشل کے ساتھ اپنی شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز  بالی وڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں وکی کوشل اور کترینہ کیف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے کیونکہ یہ پہلی ایوارڈز تقریب تھی جب جوڑی نے شادی کے بعد شرکت کی۔

اس موقع پر کترینہ نے بھارتی میڈیا کو مختصر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی صیغہ راز میں رکھنے کی وجہ سے پردہ اٹھایا۔

کترینہ کیف نے بتایاکہ ’اسے نجی رکھنے کی کوشش کرنے سے زیادہ ہمیں کووڈ کی وجہ سے شادی کو خفیہ رکھنا پڑا، میرے گھر والے ذاتی طور پر کووڈ سے متاثر ہوئے تھے اور یہ چیز مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ کووڈ کتنا سنجیدہ معاملہ ہے’۔

اداکارہ نے کہا ‘میرے خیال میں یہ سال بہت بہتر گزرا ہے لیکن کووڈ وہ چیز تھی جس سے ہم محتاط رہنا چاہتے تھے، شادی خوبصورت تھی اور ہم دونوں بہت خوش ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ’مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا خطرے سے باہر ہے یہ پہلا ایوارڈ شو ہے جس میں، میں نے کووڈ کے بعد شرکت کی ہے اور میں یہاں آ کر خوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر 2021 میں راجستھان میں ہوئی تھی۔