Official Website

عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، شیخ رشید

15

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے بھی انہی 2 مہینوں (ستمبر، اکتوبر) میں ہوں گے۔سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا جب کہ نوازشریف کے راستے کی رُکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔

ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے۔ حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔عوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والےپچھتائیں گے۔غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔ عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔