Official Website

عمران خان آئی ایم ایف، کورونا سے بچ گیا، حکمران سیلاب میں پھنس گئے، شیخ رشید

11

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے، پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے بڑھا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔