Official Website

آئی ایم ایف کی مدد کے باوجود امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا

23

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 38 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 218 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 218 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 224 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا، یہ اضافہ 219 روپے سے 222 روپے فی ڈالر کی حد میں رہے گا، یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔