Official Website

کوئٹہ میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

11

کوئٹہ:
کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

وائس آف پاکستان کے مطابق کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی اداروں نے اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے عوام میں خوف پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، شواہد جمع کیے جانے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔