Official Website

پاکستان نہ صرف مقابلہ بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے، ویرات کوہلی

18

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نہ صرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کھلے دل سے ٹیم پاکستان اور کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم مجھ سے بہت جونئیر ہیں۔ ان میں سیکھنے کا جذبہ ہے اوروہ بہت عزت کرتے ہیں۔بابر اعظم کوہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتے دیکھ کر حیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں۔ان سے احترام کا رشتہ ہے۔

ویرات کوہلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔بابراعظم سمیت تمام پاکستانی کھلاڑی سویٹ اور فرینڈلی ہیں۔