Official Website

ملکہ برطانیہ کے شاہی محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو روند ڈالا، ویڈیو وائرل

44

لندن:
ملکۂ برطانیہ کے محافظ نے پریڈ کے دوران کم عمر بچے کو پیروں تلے روند دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ اپیلیکیشن ٹک ٹاک پر شیئر منگل کے روز شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہی محل کے باہر تعینات شاہی محافظ پریڈ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں کم عمر بچہ دیکھنے آیا۔

محافظ نے بچے کو دیکھنے کے باوجود اپنی پریڈ جاری رکھی اور اُسے پیروں تلے روند کر آگے بڑھ گیا۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگ تماشائی بن کر سارا منظر دیکھتے رہے اور بعد میں بچے کو جاکر اٹھایا۔ ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنے والے لکھا کہ ’یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے‘۔

دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ محافظ معمول کے مطابق گشت پر تھا، اگر وہ بچے کے سامنے آنے پر رُک جاتا تو محکمہ جاتی کارروائی ہوسکتی تھی۔

انہوں نے متاثرہ بچے کے والدین سے معذرت کرتے ہوئے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔