Official Website

پاکستان میں بارشوں سے سیلابی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ

16

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ادارے نے بیان میں کہا کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں بارشیں ہوئیں تو سیلابی صورتحال مزید بدترین ہوجائے گی۔اقوام متحدہ کے ادارے نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھنے اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے سب سے زیادہ شکار ممالک میں ہوتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔