Official Website

وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس

16

 لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ  کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے  کیس کی سماعت کی۔