Official Website

کیوی بلے باز روس ٹیلر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

55

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

روس ٹیلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن لگتا ہے اب وقت آ گیا ہے۔

روس ٹیلر نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف آخری دو ٹیسٹ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کی شاندار سپورٹ پر سب کا شکر گزار ہوں جب کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ، ون ڈے رنز اور سنچریوں کا ریکارڈ روس ٹیلر کا ہے۔