Official Website

مسلمان لڑکے سے دوستی، راکھی نے اسکارف پہننا شروع کر دیا

17

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی حجاب اور عبایا لینے کی  ویڈیو وائرل ہو گئی۔

انسٹاگرام ریل پر راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان درانی سمیت ایک مرد اور خاتون کے ساتھ ویڈیو بناتے دیکھا گیا۔

 ویڈیو کی خاص بات راکھی کا حجاب اور عبایا لینا ہے، اس ریل کا کیپشن اور اس میں راکھی کی خوشی ظاہر کر رہی ہے کہ راکھی ساونت اسلامی طرز کی  زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد راکھی ساونت سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جہاں کئی صارفین ان کی اس تبدیلی کی تعریف کر رہے ہیں۔

وہیں کئی صارفین نے راکھی سے درخواست کی کہ وہ جو ہیں وہی رہیں مذہب تبدیل نہ کریں۔

دوسری جانب راکھی کی اس سے قبل بھی جم جانے کے لیے حجاب لینے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھیں شارٹ ڈریس پر چادر اوڑھے دیکھا گیا تھا۔