Official Website

عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں، وزیراعظم

19

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدےاکنامسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔