Official Website

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی

17

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی  تجویز مستردکر دی۔

 غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔

یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور جاں بحق ہوگئیں۔