Official Website

ملکھ الزبتھ کا انتقال، فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی

17

لندن: ملکہ الزبتھ کے انتقال کی وجہ سے فٹبال پریمیئر لیگ کے اس ہفتے شیڈول میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس میں جاری سوگ کے باعث فٹبال پریمیئر لیگ میں پیر تک ہونے والے میچ نہیں کھیلے جائیں گے، ملکہ الزبتھ کے انتقال پر برطانیہ سمیت دنیا بھر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شاہی خاندان کے غم میں شریک ہونے کے لیے سپورٹس ایونٹس کو ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

فٹبال پریمیئر لیگ سے پہلے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی منسوخ کر دیا گیا۔