Official Website

فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 2 خواتین گرفتار

90

لاہور:
مصری شاہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگئی۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے شکنجے میں آگئی ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مجرم چاہے مرد ہو یا عورت، قانون سب کے لئے برابر ہے، مصری شاہ میں خواتین کی جانب سے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا تھا، جس پر پولیس کی اعلی قیادت کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا تھا، ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پر قانون شکنی میں ملوث خواتین کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی، اور مصری شاہ پولیس کی بروقت کاروائی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث چار مرد و زن کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد ثمینہ پٹھانی، مہک، محمد علی عرف گولا اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔