Official Website

چیتے کی سیاحوں سے بھری گاڑی کھینچنے کی ویڈیو وائرل

73

نئی دہلی:
بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے نیشنل پارک میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کواپنی طرف کھینچ لیا۔ ویڈیو میں چیتے کو گاڑی کے پچھلے بمپرکودانتوں سے دبوچنے کودیکھا جا سکتا ہے۔ چیتے نے اپنی بھرپورطاقت سے لوگوں سے بھری گاڑی کوپیچھے کی طرف کھینچ لیا۔

ویڈیو میں گاڑی میں موجود افراد کی چیخ وپکاربھی سنی جاسکتی ہے۔ پارک میں دوسری گاڑی میں موجود افراد نے اس غیرمعمولی واقعہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پرڈالی جووائرل ہوگی۔