Official Website

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، 229 روپے سے بھی متجاوز

11

کراچی:  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، امریکی کرنسی کی قیمت میں پھر 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے سے بھی تجاوز کر گئی اور 230 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔