Official Website

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

11

 لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کو لانگ مارچ میں تشدد کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر پولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے گی۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست کرنے جارہے ہیں ، وزیراعلی پرویز الہی سے درخواست کی ہے ، وہ آج کل میں جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیں گے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو، پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتادیں کہ انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔