Official Website

اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا

14

اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا جبکہ ایک دن میں ڈینگی کے 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا، انتقال کرنے والا شخص ترلائی،اسلام آباد کا رہائشی تھا۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ پانچ روز میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے، اسلام آباد میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو چکی  ہے۔

 ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق ایک دن میں مزید 75 افراد میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 54 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 21 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 743 ہو گئی ہے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔