Official Website

محکمہ صحت پنجاب میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم

13

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔

 ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں محکموں کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

فیصلے کے بعد ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر عملے کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا جب کہ اس اقدام سے محکمے میں ڈاکٹرز،نرسزاور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔