Official Website

سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

12

ایشیا کپ  ٹی ٹوئنٹی کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جس کی تصاویر  منظر عام پر آئی ہیں۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا،‏ فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے۔

کرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے شکست دی تھی۔