Official Website

ایمی ایوارڈز 2022: زیندایا اور جین اسمارٹ بہترین اداکارہ قرار

14

لاس اینجلس: لاس اینجلس میں سجنے والے ایمی ایوارڈ زکے رنگارنگ میلے میں’یوفوریا‘ کی اداکارہ زیندایا اور ’ہاکس‘ کی اداکارہ جین سمارٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز لاس اینجلس میں 74ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ہالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’یوفوریا‘ کی اداکارہ زیندایا اور کامیڈی ڈرامے ’ہاکس‘ کی اداکارہ جین سمارٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

جبکہ بہترین اداکار کی دوڑ میں ایکشن تھرلر سیریز ’اسکوئڈ گیمز‘ کے لی جنگ جی اور کامیڈی میں ’ٹیڈ لاسو‘ کے اداکار جیس سودیکیز کامیاب رہے۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں ایچ بی او کے ’سکسیشن‘ کو بہترین ڈراما، ’ٹیڈ لاسو‘ کو بہترین کامیڈی سیریز کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

’دا وائٹ لوٹس‘ کو آؤٹ سٹینڈنگ لیمٹڈ سیریز کا ایوارڈ ملا جبکہ اس کیٹگری میں مائیکل کیٹن نے بہترین اداکار اور اماندہ سیفرائیڈ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بہترین سپورٹنگ اداکارکی کٹیگری میں ڈراما سیریز ’سکسیشن‘ کے میتھیو میکفادین، ’اوزارک‘ کی جولیا گارنر، ’ٹیڈ لاسو‘ کے بریڈ گولڈسٹین اور ’ایبٹ ایلیمنٹری‘ کی اداکارہ شرل لی رالف نے ایوارڈ حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ’یوفوریا‘ کی اداکارہ زیندایا دوسری مرتبہ بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔