Official Website

کینیڈا: فائرنگ سے پاکستانی شہری سمیت 2 افراد ہلاک

13

ٹورنٹو: کینیڈا کے 2 شہروں میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق شخص نے ٹورنٹو کے ٹریفک پولیس افسر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے پر تھا جبکہ دوسرے فائرنگ کے واقع میں پاکستانی کینیڈین محمد شکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا، حملہ آور نے مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے عام شہریوں کا نشانہ بنایا۔

پاکستان نژاد امریکی شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورکشاپ کے مالک تھے، پولیس نے پہلے فائرنگ کے واقعہ کے بعد شہروں میں الرٹ جاری کئے تھے، مشتبہ شخص کی ہلاکت کے بعد واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔