Official Website

سندھ کے سیلاب زرہ علاقوں میں ٹرینیں کب چلیں گی؟

10

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ سندھ میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر بہت پانی ہے اس لیے زیادہ مسافر ٹرینوں کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلوے لائن کا جائزہ بھی لیا۔

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ آبپاشی کے حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ٹرین چلانے کے لیے سینئر افسران کی مشاورت سے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں لیکن ٹریک کی بحالی کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، ریلوے لائن کے مکمل معائنے کے بعد ہی بتا سکتے ہیں کہ ریلوے آپریشن کب تک بحال ہو سکے گا۔