Official Website

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ،مزید3 کشمیری شہید

14

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے سرینگرمیں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کوشہید کردیا۔

سرینگراورنواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مختلف سڑکوں کورکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ نام نہاد سیکورٹی آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کردئیے گئے۔

بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں میں 3 روز میں 10 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔