Official Website

اب چاند کی سیر زمین پر بھی ممکن

13

دبئی میں چاند کی شکل کا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں ٹھہرنے والے زمین پر رہ کر ہی خلا کی سیاحت کا لطف اٹھا سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 5 بلین ڈالرز کی لاگت سے چاند کی شکل کا لگژری ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ مون ورلڈ ریزورٹ میں سالانہ ایک کروڑ افراد قیام کرسکیں گے۔ ہوٹل کی عمارت کی تعمیر48 ماہ میں مکمل ہوگی۔

چاند کی شکل کے ہوٹل میں مہمان صفر کشش ثقل، چاند کی سطح پرچہل قدمی اور چاند گاڑی کی سیر کا لطف اٹھاسکیں گے۔ چاند کی شکل کے ہوٹل کی لمبائی 200 میٹرز سے زیادہ ہوگی۔