Official Website

اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

68

ریاض:
سعودی عرب نے کورونا کیسز بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پھر سے سماجی فاصلہ لازمی قرار دیدیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی نئی شکل اومیکروں کے عالمی پھیلاؤ اور ملک میں مہینوں بعد کورونا کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آنے پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا پابندیوں کو دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کی شرط دوبارہ لاگو کی جا رہی ہے جس کے بعد رضاکاروں نے صفوں کے درمیان فاصلے کے اسٹیکرز لگانا شروع کردیئے ہیں۔