Official Website

شہباز شریف اتوار کو لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے

9

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبر کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اتوار 18 ستمبر کو ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 دورۂ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف  18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کے لیے روانہ ہوں گے۔