Official Website

ملک میں کورونا کے مزید 98 کیسز رپورٹ، 85 مریضوں کی حالت نازک

10

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 98 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 85 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 467 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 98  افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق  85 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68  فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔