Official Website

12سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

52

اسلام آباد:
گوجرخان پولیس نے 12سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وائس آف پاکستان کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ہفتہ قبل میری بہن عمرمسعود کے گھر گئی، جہاں ملزم نے زبردستی اس کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد میں اسے بلیک میل کرنے لگا، بچی نے گھر میں بتایا، جس پر ہم نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا۔

سی پی اوراولپنڈی کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمرمسعود کو گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سی پی او نے کہا کہ خواتین اوربچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ جیسے فعل ناقابل برداشت ہیں، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔