Official Website

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے عوام کی لمبی قطاریں

12

برطانوی عوام کا آنجہانی ملکہ برطانیہ سے اظہارِ محبت اس وقت دیدنی تھا جب ان کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطار یں لگ گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

 آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہو گئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پزیر ہوں گیں۔