Official Website

اسکردو میں زلزلہ، پہاڑ سے پتھر گرنے سے روڈ بلاک، کئی افراد زخمی

5

اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روندو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں آنے والے پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ بلاک ہو گئی اور پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔