Official Website

سیلاب کی صورتحال دیکھنے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

9

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انسانی حقوق کی متحرک کارکن انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔

معروف ہالی ووڈ اداکارہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے،

ذرائع کے مطابق انجلینا جولی سندھ میں دادو کے علاقے جوہی اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں۔ ان کے دورے کے پروگرام کے بارے میں میڈیا سے خفیہ رکھا گیا۔ دورے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دادو: انجلینا جولی چھنڈن موری کے قریب زم زما ائل فیلڈ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لینڈ کیا۔ ان کو کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ وہ سیلاب متاثرین میں کچھ تحائف بھی تقسیم کریں گی۔ دادو کے بعد اداکارہ بدین جائیں گی۔