Official Website

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

7

نیو یارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی، جس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔

کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شریک تھیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں نہ صرف امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے مساوی معاشی حقوق کی بھی جدوجہد کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں اور آپ عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد دنیا کے مستقبل کے لیے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔