Official Website

ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، شیخ رشید

7

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آج 70 وزرا 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، یہ امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رات گئے ہونے والے رد و بدل کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور بےقصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔