Official Website

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ 7 اکتوبر کو ہوگا

10

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، ایونٹ کا آغازیکم اکتوبر سے ہوگا۔

ویمن ایشیا کپ بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، 3 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش، 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ اور 7 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر کو ہوگا جبکہ قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔