Official Website

سول آرمڈ فورسز کو لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا گھناؤنی سازش ہے: شیخ رشید

9

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کو پہنچ گیا ہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں، ڈرون سے گولے برسا کر خانہ جنگی کرائےگی، لوگ سیلاب اور وباء سے مر رہے ہیں، شہباز شریف 7 سٹار ہوٹل میں 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، وقت پرفیصلے نہ ہوئے تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ این جی او کے ذریعےاسرائیل میں وفد گیا ہے، فوڈ سکویرٹی بھی قومی سلامتی کا حصہ ہے، بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انہیں لے ڈوبے گا، ہزاروں کی تعداد میں سول آرمڈفورسز کو اپنے لوگوں کے سامنے لاکھڑا کرنا ایک گھناؤنی سازش ہے۔