Official Website

گوجرانوالہ میں کمسن بچے کا قاتل حقیقی ماموں نکلا

24

گوجرانوالہ:
سفاک ملزم نے گھریلو رنجش پر اپنے 7 سالہ بھانجے کو گلہ دبا کر قتل کیا۔

گوجرانوالہ میں 7 سالہ کمسن حسنین کے قتل کی لرزا خیز واردات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 8 گھنٹے میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، اور انکشاف ہوا ہے کہ کمسن حسنین کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا ماموں تھا۔

سی پی او حماد عابد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور سائنسی آلات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد سے اہم پیش رفت ہوئی، تفتیش میں دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ کمسن بچے کا قاتل حقیقی ماموں نکلا، ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ مل کر معصوم کو قتل کیا۔

سی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے عتراف جرم کرلیا ہے، اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ بچہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا، گیند ماموں کے گھر گری تو بچہ گیند لینے ماموں کے گھر گیا، تو سفاک ملزم نے گھریلو رنجش پر 7 سالہ حسنین کو گلہ دبا کر قتل کیا، اور بچے کی جان لینے کے بعد درندہ صفت انسان نے لاش بوری میں بند کی اور موٹرسائیکل پر لے جاکر ویرانے میں پھینک دی۔