Official Website

سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، وزیر خارجہ

12

اسلام آباد:
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

وائس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، افغانستان کیلئےجوہم کر سکتےتھے کررہےہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنےپرہمارےبھارت کےساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سےدقت ہےتونہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لےکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔