Official Website

امریکا میں ایک ساتھ 10 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ

9

واشنگٹن: امریکا میں پہلی بار ایک ساتھ کورونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیر کے روز عالمی سطح پر سب سے زیادہ 10 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں کچھ کیسز اومی کرون کے بھی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ٹیسٹ رپورٹ جاری نہ ہونے اور پیر کو تینوں دن کی ایک ساتھ رپورٹس آنے کی وجہ سے کیسز کی تعداد اتنی زیادہ ہوئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما کی پہلی برفباری اور درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وائرس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ مریض زیرعلاج ہیں۔

اس سے قبل امریکا میں گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ 4 لاکھ 86 ہزار اوسط کیسز رپورٹ ہوئے مگر اب 7 روز کے دوران شرح دگنی سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں یکم دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1300 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج بھی ہیں۔