Official Website

ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

27

پیر محل: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسکہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور2 بچے بھی شامل ہیں۔