Official Website

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی

9

استنبول: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزصوبہ ڈوزے کے شہر آئیدن پنار سے 15 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں استنبول اور انقرہ کے علاوہ بلغاریہ، قبرص، یونان، رومانیہ، برطانیہ اور یوکرین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ 18 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔