Official Website

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے رکن لیام لیونگسٹن فٹنس مسائل سے دوچار

8

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے رکن لیام لیونگسٹن فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

لیام لیونگسٹن اگست میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے وہ مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے۔

لیام لیونگسٹن پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

برطانوی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں لیام نے کہا کہ میں 100 فیصد فٹ نہیں ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی میں مکمل فٹ نہیں تھا لیکن ورلڈکپ جیتنے کے بعد تمام کوششوں اور محنت کا پھل مل گیا۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ مجھے انجری سے نجات کے لیے بارہ ہفتے درکار تھے، ورلڈکپ کے پہلے میچ تک سات ہفتے اور چار دن ہوئے تھے میی نے اسپر نٹ کرنا بھی شروع نہیں کیا تھا، میں نے سخت محنت کی اور والدین کو گولڈ میڈل کے ساتھ واپس جانے کا موقع دیا۔

لیام لیونگسٹن نے امید ظاہر ک کہ وہ جلد راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل 100 فیصد فٹ ہو جائیں گے۔