Official Website

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت

8

اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی شرکت کررہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس میں  تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔