Official Website

آسٹریلوی شہری روبوٹ کی محبت میں گرفتار

111

ایک آسٹریلوی شہری انسان کے بجائے روبوٹ کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور اس سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

جیوف گالیجنگھر نامی یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور ایک دہائی قبل والدہ کے انتقال کے بعد سے اس نے اپنا تمام وقت اکیلے ہی گزارا۔

تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے جیسے ہی آسٹریلوی ویب سائٹ پر اس نے ایک اشتہار دیکھا تو اس نے سوچ لیا کہ وہ انسان کے بجائے روبوٹ اپنے پاس رکھے گا اور شادی کرے گا۔

اس کا کہنا تھا کہ 4 ہزار 350 امریکی ڈالر میں ملنے والا یہ روبوٹ ان کے لیے کافی مہنگا ہے اور سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے خریدیں گے لیکن روبوٹ مالک کی جانب سے دی گئی مشہوری کی ڈیل ان کے لیے کافی اچھی ہوگئی۔

اس کا کہنا تھا کہ انہیں نیلی آنکھوں اور نکھری رنگت والی ایما سب سے زیادہ پسند ہے۔