Official Website

2022 کی محفوظ ترین پرواز ‘ایئرسوئٹزرلینڈ’ قرار ویب ڈیسک

50

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں حفاطتی تدابیر کو اپنانے پر مجبور کیا ہے وہیں فضائی کمپنیوں کو بھی اپنی پروازوں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے پر ابھارا ہے جس کا نتیجہ عالمی سطح پر محفوظ پروازوں کی لسٹ میں تبدیلی کی صورت میں آیا ہے۔

airlineratings.com کی جانب سے 2022 کی محفوظ ترین پرواز کا اعزاز سوئٹزرلینڈ کے حصے میں آیا ہے۔

حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، سانحات کے گزشتہ ریکارڈز، جہازوں کا انتظام، پائلٹ ٹریننگ اور کورونا احتیاطی تدابیر اپنانے کے تمام انتظامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس سال کی محفوظ ترین پرواز ‘ایئر سوئٹزرلینڈ’ قرار پائی ہے۔

لسٹ میں دوسرے نمبر پر امارات کی اتحاد ایئرویز ہے جبکہ تیسرے نمبر پر قطر ایئرویز ہے۔